ڈکیتی کی 4وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی وموبائل سے محروم

ڈکیتی کی 4وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی وموبائل سے محروم

سیدمحمدسے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل،اقبال سے 5لاکھ روپے چھین لئے گئے

اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی کی چار وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی ، موبائل فون وغیرہ چھین لئے گئے ۔تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں سید محمد سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل مالیتی ایک لاکھ 20ہزار روپے چھین لیا گیا۔ تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں انور کی دکان سے نقدی و موبائل کارڈز وغیرہ مالیتی 25ہزار روپے ،تھانہ نون کی حدود میں بلال سے نقدی ،موبائل فون مالیتی 40ہزار روپے اور تھانہ گولڑہ کی حدود میں اقبال سے نقدی 5لاکھ روپے چھین لی گئی۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں