اے این ایف کی کارروائیاں،899.88کلو گرام منشیات برآمد

 اے این ایف کی کارروائیاں،899.88کلو گرام منشیات برآمد

سمگلنگ میں ملوث3عورتوں اور2نائیجیرین باشندوں سمیت41ملزمان گرفتار

اسلام آباد(دنیارپورٹ)اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 38ملک گیر کارروائیوں کے دوران899.88کلو گرام منشیات برآمد کرلی جس کی بین الاقوامی مالیت 95.314ملین امریکی ڈالر بنتی ہے ، جبکہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث3 عورتوں اور 2نائجیرین باشندوں سمیت41 ملزمان کو حراست میں لیکر 12گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں ۔ برآمد شدہ منشیات میں 21.719کلوگرام ہیروئن، 457.79کلوگرام چرس،150کلوگرام افیون، 4.170کلو گرام مارفین ،1.442کلو گرام کوکین ، 6.600کلو گرام ایمفیٹامائن،257.957کلوگرام میتھ ایمفیٹا مائن( آئس) 295عدد ایکسٹی گولیاں ،23 عدد ایم ڈی ایم اے گولیاں اور 6عدد ایل ایس ڈی سٹیکرز شامل ہے ۔اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں