علماومشائخ کاجبری مذہب کی تبدیلی کیخلاف مہم چلانیکااعلان

علماومشائخ کاجبری مذہب کی تبدیلی کیخلاف مہم چلانیکااعلان

خواتین کی تعلیم،اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مہم کیساتھ رابطہ سینٹرزقائم کئے جائینگے،سیمینارسے مقررین کاخطاب،حافظ طاہراشرفی،نورالحق قادری ودیگرکی شرکت

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ملک بھر کے علماء و مشائخ نے خواتین کی تعلیم ، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور جبری مذہب کی تبدیلی کے خلاف ملک بھر میں بھرپور مہم چلانے اور ہر سطح پر رابطہ سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔جبر کی بنیاد پر مسلمان بنانے کا تصور ہی اسلام میں موجود نہیں ہے ۔ وزیراعظم کی طرف سے سیرت اتھارٹی قائم کرنے کے اعلان کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں ، کسی کو ملک میں مذہب کی بنا پر خوف و ہراس نہیں پھیلانے دیں گے ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل اور وزارت مذہبی امور کے تعاون سے خواتین اور اقلیتوں کے حقوق سیرت طیبہ ؐ کی روشنی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقرر ین نے کہی ، سیمینار کی صدارت حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے کی ، سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری اور رابطہ عالم اسلامی کے ڈائریکٹر سعد الحارثی تھے ، سیمینار میں ترکی، عراق ، مصر، فلسطین ، سعودی عرب کے مذہبی امور کے قونصل اور یورپی ممالک کے سفرا ء نے بھی شرکت کی ۔ مقررین نے کہاپاکستان کے تمام مسلم مکاتب فکر کا مؤقف واضح ہے کہ اسلام میں ا س کی کوئی گنجائش نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں