ایم ڈی کیٹ امتحان ،جعلی رزلٹ تیار کرنیوالوں کاتعین نہ کیاجاسکا
پاکستان میڈیکل کمیشن جعلی نتائج بھجوانے والوں کیلئے تحقیقات کررہاہے
اسلام آباد (نیوزرپورٹر) پاکستان میڈیکل کمیشن ایم ڈی کیٹ امتحان کے جعلی رزلٹ تیار کرنے اور بھجوانے والوں کاتعین نہیں کرسکا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن تاحال ایم ڈی کیٹ امتحان کے جعلی نتائج بھجوانے والوں کیلئے تحقیقات کررہاہے ۔ پاکستان میڈیکل کمیشن نے ایم ڈی کیٹ امتحان جعلی نتائج پھیلانے پر سخت انتباہ جاری کردیا ہے ۔ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ طلبا کو میل کے ذریعے ایم ڈی کیٹ کے نتیجوں کی جعلی ہارڈ کاپیاں بھیجنا اور انٹرنیٹ پر مختلف ٹیمپلیٹس میں ڈیجیٹل رزلٹس پھیلانا شامل ہیں۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے اس معاملے کی تفتیش جاری ہے اور جعلی دستاویزات پھیلانے میں ملوث پائے جانے والے کسی فرد یا ادارے کو عدالت میں جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔