شہر کا اہم مسئلہ تجاوزات اور پارکنگ ہے ، ندیم رئوف

شہر کا اہم مسئلہ تجاوزات اور پارکنگ ہے ، ندیم رئوف

کالج روڈ پر ٹریفک دبائو بارے سی ٹی او سے بات کرینگے ، وفد سے گفتگو

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی چیمبر کے صدرندیم رئوف نے کہا ہے کہ شہر کا اہم مسئلہ تجاوزات اور پارکنگ ہے ۔ان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔کالج روڈ پر ٹریفک کا دبائو کم کرنے کے لیے سی ٹی او کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے تاکہ کسٹمرز کے لیے آسانیاں پیدا ہوں اور وہ آرام و سکون کے ساتھ شاپنگ کر سکیں۔ انتظامیہ پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا کام جلد شروع کرے ۔ٹریفک کے دبائو اور تجاوزات کے باعث کسٹمر ز نے مارکیٹ وزٹ کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ وہ انجمن تاجران چائنا مارکیٹ کے وفدسے گفتگو کر رہے تھے ۔وفد کی قیادت مارکیٹ کے صدر طارق جدون کر رہے تھے ۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف، نائب صدر طلعت اعوان، ایگزیکٹو ، چیمبر ممبران اور انجمن تاجران چائنا مارکیٹ کے اراکین بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں