عید میلاد جلوسوں کے انتظامات قبل از وقت مکمل کرنیکی ہدایت

 عید میلاد جلوسوں کے انتظامات قبل از وقت مکمل کرنیکی ہدایت

سڑکوں اور گلیوں کا پیچ ورک ،سٹریٹ ، سرچ لائٹس لگائی جائیں، محکمہ بلدیات

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)محکمہ بلدیات پنجاب نے صوبے بھر کے بلدیاتی حکام کو عید میلادالنبی کے جلوسوں کے حوالے سے تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی ہدایات پر میٹرو پولیٹن،میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کمیٹیوں، تحصیل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹروں اور چیف افسران کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عید میلاد النبی کے جلوسوں کے راستے پر بلڈنگ مٹیریل اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ٹوٹی سڑکوں اور گلیوں کا پیچ ورک فوری طور پر مکمل کیا جائے ،جلوسوں کے روٹس پر سٹریٹ اور سرچ لائٹس کی تنصیب کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ راستوں کی صفائی ستھرائی روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں