بارش کا پانی جمع کرنیکی بہتر منصوبہ بندی کی جائے ،علی اعوان

بارش کا پانی جمع کرنیکی بہتر منصوبہ بندی کی جائے ،علی اعوان

اگلے دو سال میں 400سے 500ریچارجنگ سائٹس تیار کرنے کی ضرورت ہے

اسلام آ باد(نامہ نگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے آبی وسائل کی بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اگلے دو سال میں 400 سے 500ریچارجنگ سائٹس تیار کرکے دستیاب بارش کے پانی کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کو جمع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پانی کے ذخیرہ کو بڑھایا جاسکے اور پانی کی کمی کے چیلنجوں کا انتظام کیا جاسکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اِومی ، پاکستان اور واٹر ایڈ، پاکستان کے اشتراک سے پی سی آر ڈبلیو آر میں اسلام آباد میں زیر زمین پانی کو بہتر بنانے کیلئے فطرت پر مبنی حل پر مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈاکٹرمحمد اشرف چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر نے کہاکہ شہری آبادی نے بہاؤ میں اضافہ کرکے صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے جس کی وجہ سے راولپنڈی کے زیریں علاقوں میں سیلاب آرہا ہے ،انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی ڈبلیو ایم آئی) کے ملکی نمائندے ڈاکٹر محسن حفیظ نے کہا کہ بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کی تکنیک کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ سید منور شاہ ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے نے کہا کہ چھت کے اوپر بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کو سی ڈی اے پلاننگ ڈویژن کے ضمنی قوانین میں شامل کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں