3موٹرسائیکل چوری ،ڈاکودکان سے زبردستی نقدی لے گئے

3موٹرسائیکل چوری ،ڈاکودکان سے زبردستی نقدی لے گئے

شہری لاکھوں رو پے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاسے بھی محروم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )مختلف علاقوں میں سرقہ وغیرہ کی 13وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں رو پے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ، تین موٹرسائیکلوں اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا،گولڑہ کے علاقے میں دو ڈاکوئوں نے سلطان سے موبائل فون ونقدی، ثاقب سے یاسر سمیت دو افراد نے آئی فون،نون کے علاقے میں شعیب کی دکان میں داخل ہونے والے تین ڈاکوئو ں نے نقدی ، آئی نائن میں ذیشان سے نقدی وغیرہ چھین لی گئی، سہالہ کے اظہر ، لوہی بھیر سے ذکرے نصیر اورشہزاد ٹائو ن سے رحمت اللہ کے موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ، آئی نائن میں وحید کے گھر کے تالے توڑ کر دو لاکھ روپے مالیت کاسامان، گولڑہ میں غلام عباس کی تین گھریلوملازمائوں نے سات لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارت اور سامان، نون کے علاقے میں اقبال کے گھر میں کام کرنے والی چار ملازمائوں نے چھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوررات ،لوہی بھیر کے علاقے میں تحریم کے گھر سے تین ملاز موں عابدوغیرہ نے پندرہ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرلئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں