پاکستانی سفیر کی چینی ٹیکسٹائل سرمایہ کاروں کو پاکستان آنیکی دعوت

پاکستانی سفیر کی چینی ٹیکسٹائل سرمایہ کاروں کو پاکستان آنیکی دعوت

بہت سی چینی کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے پروڈکشن یونٹ قائم کئے ہیں،معین الحق

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار )چین کے شمالی صوبے اندرونی منگولیا میں منعقدہ چائنا (آرڈوس) بین الاقوامی پشمینہ اور اون نمائش میں چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی سرمایہ کاروں، تاجروں اور فیشن ڈیزائنرز کو ٹیکسٹائل، گارمنٹس اور اونی مصنوعات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کیلئے پاکستانی مارکیٹ دریافت کرنے کی دعوت دی ہے ، گوادر پرو کے مطابق عالمی منڈیوں میں اون، سوت اور فیبرک کے ایک بڑے ذریعے کے طور پر پاکستان چین کے ساتھ بھی اشتراک کیلئے تیار ہے ،کپاس، اون اورپشمینہ کی پیداوار پاکستان کی زراعت اور لائیو سٹاک شعبوں میں ہمیشہ ریڑھ کی ہڈی رہی ہے ،انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ، چائنیزاکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز میں کاٹن جرم پلازم ڈویژن کے ڈین پروفیسر ڈو ژیونگ منگ کے مطابق چینی کپاس اپنی اعلیٰ پیداوار، اعلیٰ معیار اور جلد تیار ہونے کے حوالے سے مشہور ہے ، سفیر معین الحق نے چائنا (آرڈوس) انٹرنیشنل کشمیری اور اون نمائش کے شرکا کو آگاہ کیا کہ بہت سی چینی ٹیکسٹائل کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے پروڈکشن یونٹ قائم کئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں