جہلم میں صنعت و تجارت کیلئے کام کی ضرورت ہے ، ظفر بختاوری
چیمبر کی نئی قیادت نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھے گی،استقبالیہ سے خطاب
اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار )یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ جہلم میں صنعت اور تجارت کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نئی قیادت جہلم کو صنعتی اور تجارتی حوالے سے آگے بڑھانے میں نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم چیمبر کی طرف سے ان کے اور چیف کوآرڈینیٹر ملک سہیل حسین اور چکوال چیمبر کے گروپ لیڈر قاضی محمد اکبر کے اعزاز میں استقبالیہ میں کیا جو نئے منتخب عہدیداران صدر عمر مشتاق برگھت ،سینئر نائب صدر اظہر اقبال ڈار ،نائب صدر فہد انور کو مبارک باد دینے کے لئے جہلم چیمبر آئے تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جہلم چیمبر کے گروپ لیڈر اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر راجہ انور کی بھی تعریف کی،تقریب سے ڈاکٹر کوثر ناہید،نعیم اقبال چشتی، عرفان لطیف قریشی ، اسحاق ڈار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔