این ایچ اے کا دوسرا سالانہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ،فائنل ایڈمن سٹار نے جیت لیا

 این ایچ اے کا دوسرا سالانہ ٹیپ بال کرکٹ  ٹورنامنٹ،فائنل ایڈمن سٹار نے جیت لیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ،مرحلہ وار مقابلے 13ستمبر سے 14 اکتوبر تک جاری رہے

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )فائنل میچ ایڈمن سٹار اور ملتان سٹالین کے درمیان ہوا جوکہ ایڈمن سٹار ٹیم نے جیت لیا،جس میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ شہزاد کو دیا گیا، ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی این ایچ اے کے جنرل منیجر سید عمر علی شاہ بنوری نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی جبکہ دیگر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں