تاجر وفد کی شیخ راشد شفیق سے ملاقات، مسائل پیش کئے

تاجر وفد کی شیخ راشد شفیق سے ملاقات، مسائل پیش کئے

انجمن تاجران غلہ منڈی دالگراں بازار، نسواری بازار، چوہدری بازار، ہملٹن روڈ کے کاروباری مراکز پر مشتمل تاجروں کے ایک وفد نے شیخ راشد شفیق سے ملاقات کی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وفد میں صدر حاجی آصف، چوہدری عاطف، شیخ ساجد، عمر فاروق، عاصم پراچہ، شیخ نعیم، فرخ شہزاد، عبدالباسط، کامران ایوب، خواجہ شاہد، اسرار خان، علی شیر شریک تھے۔ تاجروں نے شیخ راشد شفیق کو مسائل سے آگاہ کیا، شیخ راشد شفیق نے تا جروں کو مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں