تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار جاری

 تعلیمی اداروں میں موسم سرما  کے اوقات کار جاری

وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار جاری کر دیئے

اسلام آباد (اے پی پی) مارننگ شفٹ ساڑھے آٹھ سے دو بجے تک جبکہ جمعہ کو ساڑھے آٹھ سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے۔ ،ڈبل شفٹ کے تعلیمی اداروں میں اوقات کار ساڑھے آٹھ سے ڈیڑھ بجے تک ہوں گے ، ایوننگ شفٹ کے اوقات کار ڈیڑھ سے ساڑھے چھ بجے تک ہوں گے ، جمعہ کے روز ایوننگ شفٹ کی ٹائمنگ ڈھائی سے ساڑھے چھ بجے تک ہوگی، نوٹیفکیشن کے مطابق مونٹیسری اور پریپ کلاس کے اوقات کار ساڑھے آٹھ سے ساڑھے بارہ بجے ہوں گے ، 100 فیصد حاضری کے ساتھ پانچ دن کلاسز ہوں گی جبکہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں