ماری پٹرولیم ، ایکسپلوریشن لائسنسوں اور کنسیشن ایگریمنٹس پر دستخط

 ماری پٹرولیم ، ایکسپلوریشن لائسنسوں اور کنسیشن ایگریمنٹس پر دستخط

صدرمملکت کی زیرسرپرستی نریلی اور نارتھ دھرل بلاکس کے ایکسپلوریشن لائسنسوں اور پٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹس پردستخط ہوگئے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) یہ معاہدہ وزارت توانائی، صوبائی نمائندگان اور ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں ماری پٹرولیم ، پاکستان آئل فیلڈز اور سپڈ انرجی کے درمیان طے پایا، سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود، سی ای او MPCLفہیم حیدر اور POLاور SPUDکے مجاز اعلیٰ عہدیداران نے معاہدوں پر دستخط کئے ، تقریب میں وزیر توانائی حماد اظہر بھی شامل ہوئے ، اس موقع پر بلوچستان اور پنجاب کے نمائندوں نے بطور گواہ معاہدوں پر دستخط کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں