آر ڈی اے آفس راولپنڈی میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد
آر ڈی اے آفس راولپنڈی میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سیرت کانفرنس میں کمشنر راولپنڈی سید گلزارحسین شاہ بطور ڈی جی آر ڈی اے، ایم ڈی واسا راجہ شوکت، آر ڈی اے، واسا کے افسران اور دیگر عاشقان رسولﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمشنر /ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ سیرت طیبہؐ پر عمل کر کے ہی ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت محمد ﷺ کی سنت پر عمل کو اپنا شعار بنانا چا ہئے۔