12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹ کی صفائی کا کام جاری

 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹ کی صفائی کا کام جاری

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شہر میں 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹ کی صفائی کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنا رہی ہے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ورکرز کی اضافی تعداد میں مختلف شفٹوں میں تعیناتی کر دی گئی ہے ،جو روٹ کے راستوں کی صفائی ،نالیوں کی ڈی سلٹنگ ،کنٹینرز کی دھلائی اور خالی پلاٹوں کو صاف کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں