تحریک جوانان پاکستان کی مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی

تحریک جوانان پاکستان کی مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، صدر تحریک خان محمد خان کا ریلی سے خطاب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تحریک جوانان پاکستان کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی گلاس فیکٹری چوک سے شروع ہوئی اور مری روڈ سے ہوتی ہوئی جی پی او چوک پر اختتام پذیر ہو ئی۔ ریلی میں شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خان محمد خان صدر شمالی پنجاب نے کہا کہ اس وقت ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں