پاک چین تعاون سے رائس انڈسٹری کی تجدید ہوئی ،ایکسپورٹرز

 پاک چین تعاون سے رائس انڈسٹری کی تجدید ہوئی ،ایکسپورٹرز

پاکستان کے چاول کے شعبے کا مستقبل روشن ہے ،فیصل جہانگیر ملک ، شمس الاسلام ،عمران شیخ

اسلام آباد(خصوصی وقائع نگار )پاکستان کے چاول کے شعبے کا مستقبل روشن ہے ، چین ہمارے لئے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے ،یہ بات رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر نائب صدر فیصل جہانگیر ملک نے گوادر پرو کو انٹرویو میں بتائی ، کراچی چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اور انٹیگرا ٹریڈ اینڈ مارکیٹنگ کراچی کے مالک شمس الاسلام خان نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا کہ چین کو مزید پاکستانی کمپنیوں کو منظوری دینی چاہئے ، پاکستانی چاول برآمد کرنے والے اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے صنعت کی تجدید کی کوشش کر رہے ہیں، چاول ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کالا شاہ کاکو کے ڈائریکٹر چودھری محمد رفیق اورگلیکسی رائس ملز کامونکے میں پراجیکٹ منیجر عمران شیخ نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ کہا کہ واپرو چین کو چاول برآمد کرنے کے لئے نئی منظور شدہ 7 پاکستانی فرموں میں سے ایک ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں