کیڈٹ کالج چوآسیدن شاہ میں آل پاکستان پینٹنگ مقابلہ

کیڈٹ کالج چوآسیدن شاہ میں آل پاکستان پینٹنگ مقابلہ

مختلف کالجز کے طلباو طالبات کی شرکت ،پوزیشن ہولڈرز میں اسناد اورمیڈلز تقسیم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) کیڈٹ کالج چوآسیدن شاہ میں آل پاکستان پینٹنگ مقابلہ طلباو طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے احسن اقدام ہے ، ان خیالات کا اظہار کیڈٹ کالج چوآسیدن شاہ کے پرنسپل پروفسیر مہر محمد اعجاز ، پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹ کی پرنسپل پرو فیسر ڈاکٹر سمرا جاوید ، پروفیسر حافظ سعد افضل خضری ،پروفیسر محسن رشید اوردیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پینٹنگ مقابلہ میں مختلف کالجز کے طلباو طالبات نے شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرز کو اسناد اورمیڈلز دیئے گئے ، پرنسپل پرو فیسر مہر محمد اعجاز اور پرو فیسر ڈاکٹر سمرا جاوید نے کہا کہ پینٹنگ میں طلبا و طالبات کی گہری دلچسپی اور مختلف موضوعات سمیت اپنی تہذیب و ثقافت کی روشنی میں اس سلسلے کو باقاعدگی سے بڑھایا جائیگا حکومت بھی اس سلسلے میں طلباوطالبات کی رہنمائی کرے اور انھیں آگے بڑھنے کیلئے مواقع فراہم کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں