رحمت للعالمین اتھارٹی کا قیام بڑا قدم ہے، راشد حفیظ

رحمت للعالمین اتھارٹی کا قیام بڑا قدم ہے، راشد حفیظ

ہمیں نظریہ پاکستان کے حوالے سے گم گشتہ راہ تک پہنچنے میں مدد دے گی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب راجہ راشد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ رحمت للعالمین اتھارٹی کو ملک کے اندرسماجی سطح پر اسلامی تعلیمات کے مکمل احیا کا ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم میں خاص طور پر قرآن و حدیث کی درس و تدریس کو لازمی طور پر شامل کرکے ہماری حکومت نے ایسی بنیاد رکھ دی ہے جو ہمیں نظریہ پاکستان کے حوالے سے گم گشتہ راہ تک پہنچنے میں مدد دے گی، در و بام کی طرح ہمیں اپنے دل و دماغ کو بھی ایمان کی روشنی سے سجانے کی ضرورت ہے جو نبیؐ کریم کی بعثت کا اصل مقصد ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہولی فیملی ہسپتال میں ہفتہ شان رسالت کے سلسلے میں منعقدہ مقابلہ نعت خوانی کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شازیہ زیب کے علاوہ انتظامی افسران، ڈاکٹر، نرسز اور دیگر سٹاف بڑی تعداد میں موجود تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں