نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- جنوبی افریقہ،ملحقہ علاقوں میں وائرس کےپھیلاؤکےپیش نظراین سی اوسی کافیصلہ
  • بریکنگ :- این سی اوسی کی جانب سے 6 ممالک پرسفری پابندیاں عائدکردی گئیں
  • بریکنگ :- جنوبی افریقہ،ہانگ کانگ،موزمبیق،نمیبیاسی کیٹیگری میں شامل
  • بریکنگ :- بوٹسوانا،ایسویٹنی اورلیسوتھوبھی سی کیٹیگری ممالک میں شامل
  • بریکنگ :- ان ممالک میں پاکستانی شہریوں کوایمرجنسی کی صورت میں آنےکی اجازت ہوگی
  • بریکنگ :- شہریوں کیلئےویکسی نیشن سرٹیفکیٹ،کورونامنفی ٹیسٹ لازمی ہوگا،این سی اوسی
  • بریکنگ :- پاکستان آنیوالےمسافروں کیلئےریپڈٹیسٹ بھی لازمی ہوگا،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ریپڈٹیسٹ مثبت ہونےپرمزید 10روزکیلئےقرنطینہ کرناہوگا،این سی اوسی
  • بریکنگ :- پھنسےہوئےپاکستانیوں کو 5دسمبرتک داخلےپراستثنیٰ ہوگا،این سی اوسی
  • بریکنگ :- جنوبی افریقہ میں کوروناوائرس کی نئی قسم کاآغاز
Coronavirus Updates

پنجاب کالجز، اساتذہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

پنجاب کالجز، اساتذہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

دنیا اخبار

مہذب معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا،وجیہہ قمر، تعلیم کا فروغ اساتذہ کی انتھک محنت کے بغیر ممکن نہیں، ڈائریکٹر چوہدری محمد اکرم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام اساتذہ کو ان کی طویل تعلیمی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ قمر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی نے تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر چوہدری محمداکرم نے صدارت کی۔ وجیہہ قمر نے کہا تعلیم کے شعبے میں پنجاب کالج نے منفرد اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں، باشعور اور مہذب معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اساتذہ کے نام پر منعقدہ یہ تقریب اس باوقار شعبے سے منسلک تمام شخصیات کی بہترین خدمات کا برملا اعتراف ہے۔ ہماری حکومت یہ کوشش کرے گی کہ شعبہ تعلیم کے معیار کو بیوروکریسی کی سطح کے برابر لایا جائے اور لوگوں میں اس شعبے سے منسلک ہونے کی جستجو اور مزید لگن پیدا ہو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی نے کہا کہ اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کر کے پنجاب کالج نے ایک بار پھر مثال قائم کی ہے۔ پروفیسر چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ تعلیم کا فروغ اساتذہ کی انتھک محنت کے بغیر ممکن نہیں، پنجاب کالجز کے طلبا کی بورڈ میں نمایاں کارکردگی اساتذہ کی بھرپور محنت اور لگن کی عمدہ مثال ہے، میں ادارے سے منسلک تمام اساتذہ کی کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں