شہریوں کی 2گاڑیاں، 3رکشے، 11موٹرسائیکل، نقدی چوری
کینٹ میں قاسم کی دکان سے 2ڈاکو 2لاکھ لے گئے، مقدمات درج ہو گئے
راولپنڈی (خبرنگار) شہریوں کو 2گاڑیوں، 3رکشوں، 11موٹرسائیکلوں، نقدی زیورات اور اشیا سے محروم کر دیا گیا۔ پیرودہائی سے مزمل، صابر، وارث خان سے توقیر، نیوٹائون سے نعمان، عدنان، صادق آباد سے وحید، آر اے بازار سے نعمان، ایئرپورٹ سے قیصر، آصف، عدیل کے موٹرسائیکل، نصیرآباد سے ارشد کا کیری ڈبہ چور لے اڑے، نصیرآباد میں ادریس سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا، ایئرپورٹ کے علاقے میں طلحہ کی گاڑی رمیز وغیرہ نے غائب کر لی، صدر بیرونی میں عاصم، اکبر اور پرویز نے رخسانہ سے 3رکشے رینٹ پر لے کر فروخت کر دئیے، رتہ میں عظمت کے گھر سے نقدی و زیور چوری کر لیا گیا، وارث خان میں بائیکیا چلانے والے شاہد سے ملزم نے موٹرسائیکل ہتھیا لیا، کینٹ میں قاسم کی دکان سے دو ڈاکو 2لاکھ لے گئے، بائیکیا چلانے والے کاشف سے سواری نے موبائل ہتھیا لیا، ویسٹریج میں امبر کی گھریلو ملازمہ نے زیور اور نقدی چوری کر لی، نصیرآباد میں دائود کے گھر سے زیور اورنقدی، آر اے بازار میں فیاض کے گھر سے زیور اور ایک لاکھ روپے، ریس کورس میں جان کے گھر سے زیور اور نقدی، ایئرپورٹ کے علاقے میں فخر کے گھر سے سامان چوری کر لیا گیا، مقدمات درج کرلیے گئے۔