چونترہ کے علاقہ میں جوا کھیلنے والے 8جواری گرفتار
1لاکھ 85ہزار روپے، 10موبائل برآمد، 3کاروں 2موٹر سائیکل پر قبضہ
راولپنڈی (خبرنگار) چونترہ پولیس نے سہال کے علاقے سے 8جواریوں کو گرفتار کر کے 1لاکھ 85ہزار 270روپے، 10موبائل فونز برآمد کر لئے، موقع سے 3مہران کاریں اور 2موٹرسائیکلز بھی قبضہ میں لے لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں خرم شہزاد، احمد خان، آصف اقبال، عامر نواز، نذر حسین، محمد بشارت، رفعت محمود اور وحید افضل شامل ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔