شہری لاکھوں کی نقدی ، اسلحہ اور قیمتی اشیاسے محروم

شہری لاکھوں کی نقدی ، اسلحہ اور قیمتی اشیاسے محروم

ملزمان نے رمنا کے علاقے میں منیب سے ڈیوائس اور دوموبائل فون چھین لئے

اسلام آباد (خبر نگار) مختلف علاقوں میں سرقہ ، خورد برد اور دھوکا دہی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی ، اسلحہ اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا.تھانہ رمنا کے علاقے میں منیب سے ڈیوائس اور دوموبائل فون چھین لئے گئے ،تھانہ گولڑہ کے علاقے میں انتظارمہدی کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی وکپڑے چوری کرلئے گئے ،سہالہ میں فرحان نے آصف کی رقم خور د برد کرلی، شالیمار کے علاقے میں جوہر کی سکیورٹی کمپنی سے نامعلوم ملزمان نے مختلف اقسام کا اسلحہ خورد برد کرلیا،آب پارہ میں یونس کو پلاٹ دلوانے کے نام پر شہنازسمیت تین افراد نے پچاس ہزار کا ٹیکہ لگادیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں