موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں ملوث دو سگے بھائی گرفتار

موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں ملوث دو سگے بھائی گرفتار

20قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ برآمد، لاہور میں بھی 15 وارداتوں کا انکشاف

اسلام آباد (خبر نگار) کوہسار پولیس نے شہر اقتدار میں گن پوائنٹ پر موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دو سگے بھائیوں عامر سلیم اور احسن سلیم کو گرفتار کرکے چھینے ہوئے 20 قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لئے ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ضلع بھر میں متعدد اور لاہور میں 15وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،وفاقی دارالحکومت میں ملزمان نے زیادہ تر وارداتیں سٹی اور صدر زون کے تھانہ کراچی کمپنی، شالیمار، گولڑہ، مارگلہ ،آبپارہ اور رمنا کے علاقوں میں کیں ،ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ اور مختلف مقدمات میں اشتہاری ہیں ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ، سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں