پیغام مصطفی ریلی کل ،مری میں ٹریفک وارڈنز کی چھٹیاں منسوخ
جلوس کے دوران غیر اخلاقی اور غیرشرعی حرکات کی اجازت نہیں ہو گی، ندیم شیخ
اسلام آباد،راولپنڈی ،مری (اپنے رپورٹر سے ،نمائندہ دنیا )تحریک پیغام مصطفی کے سربراہ علامہ پیرسید جہانگیر شاہ سعیدی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی کی خوشی میں پیغام مصطفی ریلی کل نکالی جائے گی جسکے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،گزشتہ روز مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے نائب صدر عاصم اللہ قریشی کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا جس میں جلوس کے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی، صدر ندیم شیخ نے کہا کہ جلوس کے دوران کسی قسم کی بد نظمی، غیر اخلاقی اور غیرشرعی حرکات کی اجازت نہیں ہو گی،اجلاس میں سرپرست چودھری خورشید انور سینئر ممبر چودھری ساجد لطیف،باسط قریشی، سجاد شاہ ودیگر نے شرکت کی، ادھر ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم نے منظم ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے راستے میں کوئی بھی گاڑی نہیں کھڑی ہو گی،ٹریفک وارڈنز و افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،جلوس کے راستوں پر جھیکاگلی بازار، کلڈنہ چوک،سنی بینک چوک،لاری اڈا مری کارٹ روڈ،جی پی او چوک، مرحبا چوک اورلوئر مال میں ٹریفک وارڈنزافسران کی اضافی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔