غربت اورمہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا، عامر صدیقی

غربت اورمہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا، عامر صدیقی

روٹی، کپڑا اور مکان تو درکنار عوام کو دو وقت کی روٹی بمشکل میسر ہے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) غربت اورمہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھاہے، روزگار ہے نہ کاروبار، آج کے دور میں روٹی، کپڑا اور مکان تو درکنار انہیں دو وقت کی روٹی بمشکل میسر ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر عامر صدیقی نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر وفد سے ملاقات میں کیا، ا نہوں نے کہا کہ مہنگائی و غربت کے باعث عام آدمی کیلئے جسم و روح کا رشتہ برقرار رکھنا دشوار ہو گیا، پاکستان ایک فلاحی ریاست ہے عوام کے جان و مال عزت و آبرو کا تحفظ، بنیادی حقوق کی فراہمی حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے، مسلسل بجلی کی قیمتوںمیں اضافہ، بجلی کے بلوںکی اوور بلنگ، درپیش چیلنجزپر عملی اقدامات کسی تبدیلی سے کم نہیں ہیں، عامر صدیقی نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، بجلی، گیس، ایل پی جی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ چکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں