پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں، ایم اے ہارون

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں، ایم اے ہارون

حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ،چیئرمین موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آل پاکستان موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایم اے ہارون شیخ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں رواں ماہ دوسری مرتبہ اور مسلسل ساتویں مرتبہ ظالمانہ اضافہ کسی طور پر منظور نہیں، حکمران ہوش کے ناخن لیں، ملکی حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جارہے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری کے مارے غریب عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے، تاجر برادری شدید پریشانی میں مبتلا ہے، اگر ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے تو تمام قومی اسمبلی کے اراکین صوبائی اسمبلی کے اراکین صدر، وزیراعظم ، وزرائے اعلیٰ، سینیٹرز ودیگر افسران کی تنخواہوں کو بند کرکے ملک سے مہنگائی کو دور کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں