فیض الاسلام، سکائوٹس کی ڈیجیٹل سکائوٹ ایونٹ میں شرکت

فیض الاسلام، سکائوٹس کی ڈیجیٹل سکائوٹ ایونٹ میں شرکت

مقصد بوائے سکائوٹس کی دوستی ، تجربات اور سماجی بہبود کیلئے مفید معلومات کا تبادلہ ہے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انجمن فیض الاسلام کے بوائے سکائوٹس نے دنیا کے 171ممالک کے بیس لاکھ سے زائد بوائے سکائوٹس کے باہمی رابطے کے براہ راست سالانہ ڈیجیٹل سکائوٹ ایونٹ میں شرکت کی جس کا مقصد بوائے سکائوٹس کی دوستی، تجربات اور سماجی بہبود کیلئے مفید معلومات کا تبادلہ ہے۔ انجمن فیض الاسلام بوائے سکائوٹس کے انچارج شاہد علی تاج نے بتایا کہ یہ پروگرام دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل جمبوری ہے، بوائے سکائوٹس کا یہ آن لائن رابطہ بنیادی طور پر گلوبل سٹیزن شپ کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت منایا جاتا ہے۔ ایونٹ میں شریک مہمان خصوصی پرنسپل فیض الاسلام ماڈل سیکنڈری سکول فیض آباد شبیر احمد ستی اور میڈم نسیم نازنین نے کہا کہ یہ پروگرام ہمارے بچوں کی بہترین تربیت کا ایک موثر ذریعہ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں