موجودہ نااہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، پیپلز پارٹی

موجودہ نااہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، پیپلز پارٹی

عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ، بابر جدون کا خطاب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہ دینے والی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا حق نہیں، موجودہ نااہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ اس نا اہل اور نا لائق حکومت اور اس کے عذاب سے عوام کی جان چھڑائی جائے، حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے صدر بابر سلطان جدون نے پیپلز پارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام لیاقت باغ مری روڈ پر مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف لگائے کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما خالد نواز بوبی، توقیر عباسی، خرم رسول، ذیشان مہدی، عمران کامی، ملک ندیم، ملک آصف، نوید کنول، سہیل اشتیاق، ملک صادق، اسرار عباسی، سردار مقبول، توقیر جدون، شیخ ندیم، راجہ قادر اور دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں