پولیس کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات

پولیس کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات

افسران کا گرجا گھروں کا دورہ، سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایات دیں

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے اتوار کے روز گرجا گھروں میں آنے والے مسیحی برادری کے افراد کی سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے، سینئر افسران اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کو چیک کیا اور ڈیوٹی پرمامور پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیں، سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے علاوہ تھانوں کی موبائلز اور محافظ سکواڈ بھی اپنے اپنے علاقے میں گشت پر مامور رہے، سینئر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ دوران ڈیوٹی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، گرجا گھروں میں آنے والے شہری بھی کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں