آر پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری، درخواستوں پر کارروائی

آر پی او راولپنڈی کی کھلی  کچہری، درخواستوں پر کارروائی

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور انکوائری کے بعد مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے

راولپنڈی (خبر نگار) کھلی کچہر ی میں راولپنڈی ،اٹک، جہلم اور چکوال کے علاقوں سے آنے والے شہریوں کی درخواستوں کے فرداً فرداً تفصیلی جائزہ کے بعدمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے ۔ اشتیاق احمد سکنہ راولپنڈی نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں تبدیلی تفتیش کی استدعا کی۔ احمد جاوید سکنہ راولپنڈی نے مقدمہ میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے درخواست دی۔ سید امتیاز سکنہ چکوال نے چوری کے مقدمہ میں ملزمان گرفتار کرنے کی درخواست پیش کی۔ ان سمیت دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے آر پی او عمران احمر نے کہا کہ انصاف اور میرٹ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے یقینی بنایا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں