حریت کانفرنس کی قیادت میں ہی آگے بڑھیں گے ، بیرسٹر سلطان

 حریت کانفرنس کی قیادت میں ہی  آگے بڑھیں گے ، بیرسٹر سلطان

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں بڑے مشکل اور نامساعد حالات میں مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھے ہوئے ہے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اس لئے ہم حریت کانفرنس کی قیادت میں ہی تحریک آزادی کولے کر آگے بڑھیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، عبدالمجید میر، عبد الحمید لون، فیض نقشبندی، یوسف نسیم، حسن البناء اوردیگرنے شرکت کی۔، اجلاس سے حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے مختلف تجاویز بھی دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں