مری :گھروں میں گھس کر نازیباحرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

مری :گھروں میں گھس کر  نازیباحرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

چند ماہ سے مختلف نواحی علاقوں میں رات کے وقت لوگوں کے گھروں میں گھس کرخوف و ہراس پھیلانے اورنازیباحرکات کرنے والے ملزم احسن سکنہ دیول کوگزشتہ رات دو بجے کے قریب پی سی چوک سے نیچے گاؤں میں مقامی لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

مری(نمائندہ دنیا ) جس پرملزم نے خود کو ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کرلیا جبکہ مبینہ طورپر ملزم کا دوسراساتھی فائرنگ کرتے ہوئے قریبی جنگل میں فرارہوگیا ،اہلیان علاقہ نے زخمی ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا جسے علاج کیلئے راولپنڈی ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا،ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں