مری :غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا

مری :غیر قانونی تعمیرات کیخلاف  آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا

مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا

مری (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول کی سربراہی میں مری کلب ، مری بروری ، پنڈی مری روڈ پر متعددغیرقانونی تعمیرات کو گرایاگیا،پیر کے روز انفورسمنٹ عملے نے آپریشن کا آغاز کیا،آپریشن میں بغیر نقشوں اور بائی لاز کے خلاف ہونے والی متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھاکہ مری ملک کا اہم ترین پرفضا سیاحتی مقام ہے ، اس کی خوبصورتی اور قدرتی ماحول کو کسی صورت تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں