ٹریفک حادثات میں 9سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق

 ٹریفک حادثات میں 9سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق

مرنے والوں میں برما روڈ کا 75 سالہ شخص بھی شامل ، مقدمات درج ،تفتیش شروع

اسلام آباد (خبر نگار) ٹریفک کے دوحادثات میں 9سالہ بچے سمیت دو افراد گاڑیوں کی ٹکرسے جاں بحق ہوگئے ،تھانہ کورال کے علا قے برما روڈ پر ایک 75 سالہ شخص گا ڑی کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گیا ،سلیم مسیح نے پولیس کو بتایا کہ مدعی کے والد حمید مسیح کو گاڑی نمبر ایف ڈی ایکس 1221کے نامعلوم ڈرائیور نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ،تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میرا بیگوال سے ولایت خان نے پولیس کو بتایا کہ مدعی کا بیٹا فرید اللہ بعمر 9سال روڈ کراس کر رہا تھا جس کو گاڑی نمبر آر آئی ٹی 3986کے ڈرائیور عبدالقدوس نے ہٹ کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں