خسرہ‘ روبیلا بچاؤ‘ 4کروڑ 66لاکھ بچوں کو ٹیکے لگائے جائینگے

خسرہ‘ روبیلا بچاؤ‘ 4کروڑ  66لاکھ بچوں کو ٹیکے لگائے جائینگے

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم 15 سے 27 نومبر تک منعقد کی جائے گی

راولپنڈی (خاورنوازراجہ) 9 ماہ سے 15سال کے 4 کروڑ 66 لاکھ سے زائد بچوں کو 12روزہ مہم میں بچوں کو مراکز صحت، سکولوں اور آؤٹ ریچ مراکز میں حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔دوسرے مرحلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو نجی اور سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔ ، اس حوالے سے عملے کی تربیتی ورکشاپ بھی شروع کی جارہی ہے ۔ خسرہ، روبیلا بچاؤ

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں