چینی مارشل آرٹ قبائلی نوجوانوں کیلئے اہم ہے ،عرفان محسود

 چینی مارشل آرٹ قبائلی نوجوانوں کیلئے اہم ہے ،عرفان محسود

لدھا سے تعلق رکھنے والا محسود جیکی چن سے متاثر ،2005میں کیریئر شروع کیا

اسلام آباد(خصوصی وقائع نگار )میں جیکی چن کی مارشل آرٹ فلم \'رمبل ان دی برونکس\' سے متاثر ہو کر مارشل آرٹسٹ بن گیا، یہ بات پاکستان کے معروف اوشو/کنگ فو کھلاڑی عرفان محسود نے گوادر پرو کو بتائی،عرفان محسود 43 گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ ملک کے معروف اوشو/کنگ فو کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ، \'\' اوشو \'\'مارشل آرٹس کے لئے چینی اصطلاح ہے ،جنوبی وزیرستان کے لدھا سے تعلق رکھنے والا محسود جیکی چن کی کارکردگی سے اتنا متاثر ہوا کہ اس نے 2005 میں مارشل آرٹس میں اپنا کیریئر شروع کیا، لائنز ڈین سے تعلق رکھنے والے آٹھ سالہ جاسم محسود نے 2 جولائی کو 3 سیکنڈ میں 27کِپ اپ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیاـ،عرفان نے بتایا کہ چین قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو ایم ایم اے کھیلنے کے لئے ضروری سامان بھی فراہم کر سکتا ہے ،کھیلوں کے ذریعے ہم قبائلی نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لا سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں