جشن میلاد،راولپنڈی مینجمنٹ کمپنی کے ورکرزکی چھٹی منسوخ

جشن میلاد،راولپنڈی مینجمنٹ کمپنی کے ورکرزکی چھٹی منسوخ

ایک ہزارورکرز جلوس کیساتھ ساتھ اوربعدمیں صفائی کے فرائض انجام دینگے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے آج جشن عید میلاد النبی ؐکے مرکزی جلوس کے روٹ اور شہر کی بھرپور طریقے سے صفائی کیلئے ورکرز کی چھٹی منسوخ کر دی ہے ،تقریباًایک ہزار ورکرز آج مختلف شفٹوں میں جلوس کیساتھ ساتھ اور جلوس کے بعد بھی صفائی کے فرائض سرانجام دینگے ،چارگھنٹوں کی موسلا دھار بارش کے باوجود ورکرز گزشتہ رات سے ہی شہر کی گلیوں ،بازاروں ،سڑکوں اور قبرستانوں کی صفائی کرنے میں مصروف عمل رہے ،جلوس کے پورے روٹ پر چونے سے لائننگ بھی کی گئی ہے ، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پنجاب و انسداد ڈینگی صفائی و آگاہی مہم کیساتھ ساتھ ربیع الاول کے جلوسوں کے روٹس اور شہر کی بھرپور طریقے سے صفائی کی گئی ہے ،اضافی صفائی عملہ تعینات کر کے جلوس کے روٹس کی صفائی کے خصوصی انتظامات کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں