ریل کی پٹڑی چوری کرنیوالا ملزم گرفتار
ریلوے پولیس نے ریلوے پٹڑی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ، اس کے قبضہ سے ریلوے پٹڑیوں کو آپس میں ملانے والا لوہے کا میٹریل بھی برآمدکرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) مسہ کسوال میں پولیس اہلکار ٹریک کا معائنہ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر بھاگنے لگا جسے پولیس اہلکاروں نے پکڑلیا ، ملزم نے اپنا نام ناصر بتایا۔