ہائیکورٹ، خاتون قیدی کی سزا معطل ،رہائی کے احکامات جاری

 ہائیکورٹ، خاتون قیدی کی سزا  معطل ،رہائی کے احکامات جاری

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے خاتون قیدی کی سزا معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ملک امجد اعوان ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ نازیہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل کے فیصلہ تک اس کی سزا کو معطل کیاجائے اور ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کیا جائے ۔ ملزمہ کو جہلم کی ٹرائل کورٹ نے منشیات کیس میں سزا سنائی تھی۔ علاوہ ازیں ضلعی عدالتوں میں گزشتہ روز بھی مختلف جرائم میں ملوث 6 مجرموں کو قید ،جرمانے کی سزا سنادی گئی،17 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور ،15 جوڈیشل ، 6 کی عبوری اور بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیاگیا۔ ادھرانسداد دہشت گردی کی عدالت میں ٹارگٹ کلنگ سمیت 7 کیسوں کی سماعت،عدالت نے شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ ملزمان داؤد اور عرفان وغیرہ کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کرکے گرفتار کیاتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں