8وارداتوں میں 1کار، 4موٹر سائیکل ،نقدی چوری

 8وارداتوں میں 1کار، 4موٹر سائیکل ،نقدی چوری

اویس سے دو مسلح نامعلوم افرادنے ضروری کاغذات چھین لیے ، مقدما ت درج

اسلام آباد (خبر نگار ) 8وارداتوں کے دوران شہریوں کو ایک گاڑی ، چار موٹرسائیکلوں، نقدی اور اشیاسے محروم کردیاگیا۔تھانہ نون کے علاقے میں اویس سے دو مسلح نامعلوم ملزمان نے ضروری کاغذات چھین لیے ۔تھانہ کوہسار کے علاقے سے حاتم کی کار، آبپارہ کے علاقے سے عامر ، مارگلہ کے علاقے سے میتھیو، آبپارہ کے علاقے سے مدثر اوراحسان کے موٹرسائیکل چوری ہوگئے ، بھارہ کہوکے علاقے میں شاہد کے زیرتعمیر مکان سے پچاس ہزار روپے کا سیمنٹ چوری کرلیاگیا۔ آبپارہ کے علاقے میں عمر کے گھریلوملازم آ صف نے بریسلٹ اور اشیاچوری کرلیں ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں