گوادر میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے،چنگ بائوچونگ

  گوادر میں میگا پراجیکٹس  پر کام جاری  ہے،چنگ بائوچونگ

ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، ہسپتال ، شجرکاری منصوبوں میں پیش رفت ہو رہی ہے ،چیئرمین کمپنی

اسلام آ باد(دنیا رپورٹ)چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (COPHC)کے چیئرمین چنگ بائوچونگ نے کہا ہے کہ گوادر میں متعدد میگا پراجیکٹس جاری ہیں ،ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، بین الاقوامی معیار کے ہسپتال اور شہر میں شجرکاری جیسے منصوبوں کے ساتھ سماجی شعبے میں بھی پیش رفت ہو رہی ہے ۔چنگ بائوچونگ نے گوادر میں جاری پیشرفت اور پاکستان کی معیشت پر ان کے اثرات کے بارے میں بات کی۔چنگ بائوچونگ نے کہا چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری سے گوادر فری زون ، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، گوادر جم خانہ ، گوادر ماسٹر پلان اور 6لین ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبوں پر کام ہورہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں