ٹریفک حادثات میں 1شہری جاں بحق،2زخمی

ٹریفک حادثات میں 1شہری جاں بحق،2زخمی

ٹیکسی کی ٹکر سے عرفان چل بسا، کا روں کی ٹکر سے رضا ، ماجد کا بھائی زخمی

اسلام آباد (خبر نگار)اسلام آباد میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک شہری جاں بحق ، دو زخمی ہوگئے ۔تھانہ ترنول پولیس کو عارف اللہ نے بتایاکہ تیزر فتار ٹیکسی نے اسکے کزن عرفان اللہ کوٹکر ماردی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔تھانہ شالیمار کے علاقے میں علی رضا کو نامعلوم کار نے ٹکر مار کر زخمی کردیا، تھانہ نون میں ماجد کے بھائی کو کار نے ٹکر مار کر زخمی کردیا، موٹرسائیکل تباہ ہوگیا، مقدمات درج کرلئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں