ہنگری میں نمائش اور کانفرنس 29نومبر کو ہوگی
ہنگری میں ‘‘دْنیا کا مستقبل اور پائیداری ’’ کے موضوع پر29 نومبر سے نمائش ا ور کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)یہ تقریب 5 دسمبر تک جاری رہے گی۔ ہنگری کے سفارتخانہ اور ایس ڈی پی آئی نے طلبہ میں مضمون نویسی کا مقابلہ کرایا۔مقابلہ میں کامیاب طلبہ کو ایوارڈز دینے اورمرکزی یورپ کی اس سب سے بڑی نمائش اور کانفرنس کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلئے سفارتخانہ نے آج پریس بریفنگ کا اہتمام کیا ہے۔ ہنگری کے سفیر مسٹر بیلا فیز کاس اور ایس ڈی پی آئی اسلام آباد کے سربراہ ڈاکٹر عابد صحافیوں کوبریفنگ دیں گے ۔