اوگرا میں عیدمیلادالبنی کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے عیدمیلادالبنی کی مناسبت سے \'سیرت النبی پر خصوصی پروگرام کا انعقادکیا
اسلام آباد (وقا ئع نگارخصوصی)یہ تقریب وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں منعقد کی گئی کہ قوم عید میلاد النبی شایانِ شان طریقے سے منائے اور نبی کریمؐ کی زندگی اور تعلیمات سے روشناس ہو ۔چیئرمین مسرور خان ، ممبرگیس ، ممبرآئل ، سینئر افسران بشمول اوگرسٹاف نے تقریب میں شرکت کی۔علامہ شیخ محمد قاسم نے حضور اکرمؐ کی زندگی اور تعلیمات کے بارے میں بیان کیا ۔