گھروں ، کاروبار کو فائبر ڈیپلائمنٹ سے جوڑ رہے ہیں، عامر باجوہ

گھروں ، کاروبار کو فائبر ڈیپلائمنٹ سے جوڑ رہے ہیں، عامر باجوہ

عوام کی ترقی کیلئے پاکستان فائبر کی اہمیت سے واقف ہیں،چیئر مین پی ٹی اے

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان\'\' ڈیجیٹل پاکستان\'\' وژن کے تحت گھروں اور کاروبار کو فائبر ڈیپلائمنٹ کے ذریعے جوڑنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سمینا (SAMENA) ایکسلریٹر پالیسی لیول راؤنڈ ٹیبل کے موقع پر رائٹ آف وے کے نفاذ اور سماجی و اقتصادی ترقی کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ حقیقی معنوں میں پائیدار اور معاشی طور پر قابل عمل چوتھے صنعتی انقلاب کا خواب تب تک پورا نہیں ہو سکتا جب تک فائبر ہمارے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا بنیادی حصہ نہ بن جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کے مقاصد اورعوام کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے پاکستان فائبر کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ڈیٹا کے استعمال میں نمایاں اضافے کے باوجود ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بین الاقوامی روابط کی وجہ سے مستحکم ہے ۔ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کی بدولت شمال میں خشکی سے گھرے ممالک کی طرف ڈیٹا کی آمد و رفت کے حوالے سے ایک علاقائی مرکز کے طور پر مثالی حیثیت رکھتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں