بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی بہترین 200جامعات میں شامل

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی بہترین 200جامعات میں شامل

یونیورسٹی برطانیہ کی ایجنسی ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی درجہ بندی میں 179نمبر پر رہی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) برطانیہ کی ایجنسی ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جامعات کی جاری کردہ سال 2022 کے لیے درجہ بندی میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو بہترین 200 جامعات میں شامل کر لیا گیا ۔ رینکنگ کے نتائج کے مطابق اس سال کل 698 جامعات نے اس درجہ بندی میں حصہ لیا جن میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی 179 نمبر پر رہی۔ پاکستان بھر سے 21 جامعات میں سے 3 جامعات بہترین 200 جامعات کی کیٹگری میں شامل ہو سکیں جن میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی اور عبد الولی خان یونیورسٹی شامل ہیں۔ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کا کہنا تھا کہ عالمی درجہ بندی میں پاکستانی جامعات کی شمولیت اور کامیابی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کو اپنا کردار پہچان کر معاشرے کی خدمت کے لیے آگے آنا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں