انسداد کینسر کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، ثمینہ علوی

  انسداد کینسر کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، ثمینہ علوی

چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم کو اکتوبر تک محدود نہیں ہونا چاہیے ، تقریب سے خطاب

اسلام آباد(سیا سی رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی نے خواتین پر اپنی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی مہم کو اکتوبر تک محدود نہیں کرنا بلکہ پورا سال اسے بھرپور انداز میں پھیلانا ضروری ہے ، ٹیلی فون رنگ ٹون کے ذریعے آگاہی مہم کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پہنچایا جا رہا ہے ، خواتین بالخصوص ارکان پارلیمنٹ اس پیغام کو اپنے حلقوں میں خواتین تک پہنچائیں، کینسر سے متعلق آگاہی سے بڑھ کر اب عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریسٹ کینسر سے بچائو کیلئے آگاہی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ آگاہی نہ ہونا ہے ، اس واک کا بنیادی مقصد بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے پیغام کو عام کرنا ہے ، خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ خود بھی اپنی صحت کا خیال کریں ، خواتین اس آگاہی کو آگے پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں اور تقریباً 10 اور خواتین تک یہ پیغام پہنچائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں