جاپان کی جانب سے ویکسین نظام بہتری کیلئے آلات کی فراہمی

جاپان کی جانب سے ویکسین نظام بہتری کیلئے آلات کی فراہمی

ڈاکٹر نوشین نے جاپانی سفیر سے تقریب میں کولڈ چین کا سامان وصول کیا

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)جاپان نے پاکستان کو6.59 ملین ڈالر کے ویکسین کے نظام کوبہتر بنانے کیلئے کولڈ چین نظام اور آلات فراہم کئے ہیں ۔پارلیمانی سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے جاپان کے سفیر ایچ ای مسٹودا کونینوری سے ایک تقریب میں کولڈ چین کا سامان وصول کیا ، پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ ایڈا گرما مکی تقریب میں موجود تھی۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے 70 سالہ سفارتی تعلقات کے دوران جاپان کی طرف سے کی گئی اہم شراکت کی بہت قدر کرتے ہیں ۔دونوں ممالک نے صحت ، تعلیم ، بجلی اور کئی دیگر شعبوں میں شراکت داری کی ہے ۔جاپان سے فنڈز کے ذریعے خریدے گئے سامان میں پاور جنریٹرز ، وولٹیج ریگولیٹرز اور ٹمپریچر مانیٹرنگ ڈیوائسز شامل ہیں۔ نیا سامان سٹوریج کی سہولیات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کنٹرول کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا ،اس طرح کورونا ویکسین کی افادیت کو برقرار رکھا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں